امریکی باسکٹ بال لیجنڈ مائیکل جورڈن کے جوتے نیلام ہونگے

اتوار 14 جون 2015 12:11

امریکی باسکٹ بال لیجنڈ مائیکل جورڈن کے جوتے نیلام ہونگے

نیو یارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14جون ۔2015ء ) سابق امریکی باسکٹ بال پلیئر مائیکل جورڈن اور ان کے ہم وطن گالفر ٹائیگرووڈز کی ذاتی اشیاء نیلام کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ایک آکشن ادارے کے صدر رچرڈ رسیک نے بتایا کہ نیلامی 24جون کو ہوگی جس میں مائیکل جورڈن کے 1984ء میں لاس اینجلس اولمپکس میں پہنے گئے جوتے اور ٹائیگر ووڈز کی 2005ء میں ماسٹرز کپ میں فتح کے دوران استعمال شدہ گیند کی بولی لگائی جائے گی ۔