سابق کیوی کرکٹرمائیک شریمپٹن 74 برس کی عمر میں چل بسے

اتوار 14 جون 2015 11:47

سابق کیوی کرکٹرمائیک شریمپٹن 74 برس کی عمر میں چل بسے

آکلینڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14جون ۔2015ء ) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر مائیک شریمپٹن گزشتہ روز74سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ انہوں نے 1963ء سے 1974ء تک نیوزی لینڈ کی جانب سے دس ٹیسٹ میچوں میں حصہ لے کر 265رنز بنائے اور پانچ کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگانے میں کامیاب رہے ۔

(جاری ہے)

ان کا فرسٹ کلاس کیریئر 18 سال پر محیط رہا جس کے دوران انہیں122میچز کھیلنے کا موقع ملاجس میں انہوں نے 5812 رنز بنائے اور لیگ سپن بالنگ سے 81 وکٹیں اپنے کھاتے میں درج کرائیں۔

ان کی کوچنگ میں کیوی ویمنز ٹیم نے 2000ء میں ورلڈ کپ جیتا ۔