بھکر، داجل روڈ پر مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ، 12مسافر زخمی

زخمی ڈسٹر کٹ ہیڈ کواٹرہسپتال منتقل،4زخمی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل ،ڈرائیورگرفتار

اتوار 14 جون 2015 11:44

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء ) بھکر میں داجل روڈ پر ملتان سے ڈیرہ اسماعیل خان جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ،حادثے میں 12مسافر زخمی ہوگئے ۔ بھکر کے قریب ملتان سے ڈیرہ جانے والی مسافر بس داجل روڈ پر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کی وجہ سے 12مسافر زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ڈسٹر کٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کیا ۔4زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال بھکر منتقل کردیا گیا۔زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کے اضلاع سے تھا۔پولیس نے بس ڈرائیور کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :