سندھ بجٹ کیخلاف ایم کیو ایم کی کال پر اندرون سندھ سمیت کراچی ہڑتال
تجارتی مراکز ، پٹرول پمپس ، دکانیں بند ، سڑکوں سے ٹرانسپورٹ غائب ، کاروبار زندگی ایک بجے بحال کرنے کا اعلان
اتوار 14 جون 2015 11:43
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) سندھ بجٹ کے خلاف ایم کیو ایم کی کال پر کراچی سمیت مختلف شہروں میں آدھے دن کی ہڑتال کی گئی،دکانیں ، ہوٹل اور پٹرول پمپس بند رہے۔ سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر رہی۔ رابطہ کمیٹی نے احتجاج رجسٹر کرانے کے بعد دوپہر ایک بجے کاروبار زندگی بحال کرنے کی اپیل کی تھی۔
(جاری ہے)
متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ کے بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے صوبے بھر میں ہڑتال کی کال دی ۔
کراچی میں بیشتر تجارتی مراکز ، دکانیں اور پٹرول پمپس بند رہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر رہے۔ شہر میں علی الصبح کھلنے والے ہوٹل اور بیکریاں بھی بند رہیں۔ ایم کیو ایم کی کال پر حیدر آباد ، نواب شاہ ، ٹنڈو آدم ، میرپور خاص سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں شٹر ڈاوٴن رہی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.