پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز ، دنیش چندیمل سری لنکا کے وکٹ کیپر ہوں گے

اتوار 14 جون 2015 11:40

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز ، دنیش چندیمل سری لنکا کے وکٹ کیپر ہوں گے

کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14جون ۔2015ء ) سری لنکا کے کپتان انجیلو میتھیوز نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ دنیش چندی مل پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دیں گے ۔ سری لنکن سلیکٹرز نے پرسنا جے وردھنے کو وکٹ کیپنگ کے حوالے سے نظر انداز کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انجیلومیتھیوز نے واضح کیا کہ سری لنکن ٹیم کے چار ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں میں سے ہرایک وکٹ کیپنگ کر سکتا ہے لہٰذا انہیں اس پوزیشن کیلئے موزوں کھلاڑی تلاش کرنے میں کوئی مشکل درپیش نہیں ہو گی البتہ کوئی حتمی فیصلہ کرنے سے قبل دنیش چندی مل ان کی اولین چوائس ہوں گے ۔چندی مل نے آخری بار گزشتہ سال جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں وکٹ کیپنگ کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :