فلم ”دل والے“ کی شوٹنگ کا آغاز بلغاریہ میں کردیا گیا
شاہ رخ اور کاجول کی یہ فلم”دل والے “ اس سال دسمبر میں متوقع ہے
اتوار 14 جون 2015 11:25
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) بالی ووڈ کے ”کنگ خان“ شاہ رخ خان نے اداکارہ کاجول کے ساتھ اپنی اگلی آنے والی فلم ”دل والے“ کی شوٹنگ کا آغاز بلغاریہ میں کردیا ہے، جس کی پہلی جھلک دونوں اداکاروں کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے تصویری پیغامات میں دی گئی ہے۔ہندسستانی اداکار شاہ رخ خان فلم ” رئیس“ کی شوٹنگ کا پہلا شیڈول مکمل کرنے کے بعد اپنی اگلی فلم ’دل والے‘ کی شوٹنگ کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔
روہت شیٹی کی ہدایت میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں شاہ رخ خان، کاجول، ورن دھون اور کریتی سنن شامل ہیں۔حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار شاہ رخ خان نے ہدایت کار روہت شیٹی اور کاجول کے ساتھ فلم کی کچھ تصاور بھی شیئر کی ہیں۔(جاری ہے)
بالی ووڈ کے کنگ خان کے فوراً بعد اداکارہ کاجول نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہ رخ کے ساتھ اپنی کچھ تصویر شیئر کی۔
شاہ رخ خان اور کاجول نے اس سے قبل کرن جوہر کی فلم ’مائی نیم از خان‘ میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دیکھائے تھے جس کے ساتھ ساتھ دل والے دلہنیا لے جائیں گے، کرن ارجن، کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم اس جوڑی کی کامیاب فلموں میں شمار کی جاتی ہیں۔فلم’ ’دل والے“ کی ریلیز اس سال دسمبر میں متوقع ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.