ایران طالبان کو تربیت اور مدد فراہم کررہا ہے: امریکی میڈیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 13 جون 2015 23:46

ایران طالبان کو تربیت اور مدد فراہم کررہا ہے: امریکی میڈیا
نیویارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جون 2015 ء) امریکی میڈیا کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ ایران طالبان کو تربیت اور مدد فراہم کررہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا کی جانب سے دعوہ کیا جارہا ہے کہ افغان طالبان کو ایران کی جانب سے تربیت اور مدد فراہم کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ایران نے طالبان کیلئے مالی اور اسلحے کی مدد میں اضافہ کر رہا ہے۔ ایران خاموشی سے طالبان کے ساتھ مراسم بڑھاتا رہا ہے۔ایران کی جانب سے طالبان کو مالی اور اسلحے کی مدد فراہم کیے جانے کے بعد افغانستان میں امن کی صورتحال کو سنگین خطرات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :