کوئٹہ میں مسلح افراد کا گھر پر دستی بم سے حملہ، بچی زخمی

ہفتہ 13 جون 2015 23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) کوئٹہ میں مسلح افراد کا گھر پر دستی بم حملہ ایک بچی زخمی پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی بنگلزئی میں جاوید احمد نامی شخص کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد نے دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا جس جاوید احمد کی بیٹی فائزہ بی بی شدید زخمی ہوگئی جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دی گئی جبکہ ملزمان فرار ہو نے میں کامیا ب ہو گئے مزید کارروئی متعلقہ تھانہ کر رہی ہے ۔