کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی قیادت جلد پکڑی یا ماری جائے گی، ساری طالبان قیادت ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ جون

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 13/06/2015 - 23:12:33 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 23:12:33 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 23:11:19 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 23:07:36 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 23:07:36 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 23:05:28 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 23:01:32 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 23:01:32 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 23:01:32 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 23:00:01 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 22:58:21
پچھلی خبریں - مزید خبریں

راولپنڈی

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی قیادت جلد پکڑی یا ماری جائے گی، ساری طالبان قیادت افغانستان میں بیٹھی ہے، طالبان بیرونی حمایت کے بغیر کارروائیاں کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، دہشتگردوں اورسہولت کاروں سمیت ان کے ساتھیوں میں سے کسی کو نہیں چھوڑیں گے، دہشت گردوں کے پاس اتنا بارودی مواد تھا کہ وہ 20سال تک روزانہ کی بنیاد پر دھماکے کر سکتے تھے ،شمالی وزیرستان کا 90فیصد حصہ کلیئر کرا لیا گیا ہے ،ہم حالت جنگ میں ہیں، پاک افغان بارڈر دشوار گزار علاقہ ہے، بارڈر کنٹرول مینجمنٹ پر کام ہو رہا ہے، بھارت اور را کچھ بھی کرلے ہما را کچھ نہیں بگاڑ سکتا، آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہیں

آئی ایس پی آر کے ڈائر یکٹر جنرل میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا ٹی وی چینلز کوانٹرویو

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹرجنرل میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی قیادت جلد پکڑی یا ماری جائے گی، ساری طالبان قیادت افغانستان میں بیٹھی ہے، طالبان بیرونی حمایت اور مدد کے بغیر کارروائیاں کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے،ہم دہشت گردوں، ان کی معاونت کرنے اور سہولت کاروں سمیت ان کے تمام ساتھیوں میں سے کسی کو بھی نہیں چھوڑیں گے،دہشت گردوں کے پاس اتنا بارودی مواد تھا کہ وہ 20سال تک روزانہ کی بنیاد پر دھماکے کر سکتے تھے ،، آپریشن ضرب عضب کے دوران شمالی وزیرستان کا 90فیصد حصہ کلیئر کرا لیا گیا ہے، لڑائی جاری ہے اور ہم حالت جنگ میں ہیں، کچھ چیلنجز ضرور ہیں، پاک افغان بارڈر دشوار گزار علاقہ ہے، بارڈر کنٹرول مینجمنٹ پر کام ہو رہا ہے، بھارت اور را کچھ بھی کرلے ہماری قوم متحد ہے، ہم مل کر دشمنوں کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گے، آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہیں ۔

ہفتہ کو آپریشن ضرب عضب کو ایک سال مکمل ہونے پر نجی ٹی وی چینلز کو دیئے گئے انٹرویوز میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور اس دوران شمالی وزیرستان کے 90فیصد حصے کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے، ایک سال قبل شمالی وزیرستان میں حالات بہت خراب تھے، میں خود بھی وہاں گیا تھا، تمام دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری ہے اور اب انہیں چھپنے کی جگہ بھی نہیں مل رہی۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی قیادت آپریشن کے نتیجے میں یہاں سے فرار ہو گئی اور اب وہ افغانستان میں بیٹھی ہے تاہم ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ وہ قیادت یا تو جلد پکڑی جائے یا یا پھر ماری جائے گی، دہشت گردوں کیلئے زمین تنگ کر دی گئی ہے، چند گنے چنے علاقے ہیں جہاں دہشت گردوں کی کمین گاہیں ہیں جنہیں جلد ختم کر دیا جائے گا، دہشت گرد کسی بھی نرمی اور رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کے 347افسروں

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

13/06/2015 - 23:05:28 :وقت اشاعت