آئی اون پاکستان کانفر نس کا انعقاد ملک کی تر قی و استحکام کے لئے مثبت کوشش ہے۔کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی
ہفتہ 13 جون 2015 23:05
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کے نوجوان بڑے باصلاحیت ہیں۔ ان کے اندر ہر شعبہ میں کما ل دکھانے کی صلاحتیں موجود ہیں ۔ ضرورت ا س با ت کی ہے کہ ان کی صلاحتیوں کو قومی معاثرتی اور سرکار سطح پر اجاگرکرنے کا موقع ملے۔ نوجوانوں کو بھی چاہئے کہ و ہ اپنا قومی کر دار ادا کریں۔ ملک میں امن ،ترقی اور سماجی و معاشی استحکام کے لئے کام کریں وہ سوشل ریفامرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آئی اون پاکستان کانفرنس کا افتتاح کر نے کے بعد شرکاسے خطاب کر رہے تھے۔
کانفرنس میں سری لنکاکے شہر پوٹالام کے مئیر کے اے بائز K.A.Baiz، ملک کے مختلف شہروں کے نوجوانوں کے وفود کے علاوہ ، سعودی عرب ایران ، نیپال اور شام سمیت دنیا کے مختلف ملکوں کے نوجوانوں کے وفود نے شر کت کی۔(جاری ہے)
کمشنر نے کہا کہ حکومت مختلف شعبوں میں نوجوانوں کی صلاحتیوں کو ابھارنے کے لئے کوششیں کر رہی ہے ،انھیں جدید تقاضوں کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحتیوں کو اجا گر کر نے کے لئے بھی حوصلہ افزائی کی جار ہی ہے تا کہ ملک کی سماجی ،معاشی اور اقتصادی ترقی میں اپنا کر دار اد ا کرسکیں ۔
انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کو سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر پروگراموں میں شر کت کے مواقع انھیں حا صل ہیں انھیں چاہئے کہ وہ ان سرگرمیوں میں بھر پو ر حصہ لیں ۔ انھوں نے سوشل ریفارمرز ایسو سی ایشن کے زیر اہتما م آئی اون پاکستان کانفر نس کے انعقاد کو مثبت کوشش قرار دیا ۔انھوں نے کہا کہ کانفرنس کے ذریعے ملکی نوجوان بیرون ملک دنیا کے نوجوانوں کے ساتھ تبادلہ خیا ل کا موقع حا صل کریں گے۔ کانفرنس کا انعقاد ایک دوسرے سے سیکھنے اور معلومات کے تبا دلے کا موقع فراہم کر نے کی یہ کوشش خو ش آئیند ہے یقینا اس سے ہمار ے نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے اپنی صلاحیتوں کو ہم آہنگ کر نے کا موقع ملے گا اور ان کے اندر اعتماد بڑھے گا ۔کانفرنس سے ملکی اور غیر ملکی وفود کے نمائندوں نے اپنی تقار یر میں اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی صلاحتیوں کو ملک کی ترقی اور استحکام کے لئے ہر شعبہ میں اپنی خدمات انجام دینے کا عز م رکھتے ہیں۔بعد ازاں کمشنر کراچی نے مختلف شعبوں میں نمایاں صلاحتیوں کا مظاہر ہ کر نے والے نوجوانوں میں سوشل ریفارمرز ایسو سی ایشن کی جانب سے شیلڈز بھی دی گئیں۔اس موقع پر فہد رضوی،محمد عظمت اتاکا، نیشنل بنک سی ایس آر کے کو آرڈینیڑ غلام محمد خان کے علاوہ ایران اورشام کے وفود کے نمائندے نوجوانوں نے بھی خطاب کیا۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.