آج صبح ہونے والے اہم جنرل ورکرز اجلاس کی ’’سی ٖڈی‘‘ الطاف حسین کی ہدایت پر اہم شخصیات کو ارسال کردی گئیں،ترجمان ایم کیو ایم

اہم شخصیات میں میاں محمد نواز شریف ،آصف علی زرداری ،میجر جنرل بلال اکبراورایس ایم منیر شامل ہیں

ہفتہ 13 جون 2015 23:01

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر نائن زیرو عزیز آباد میں 13جون2015ء کی صبح ہونے والے ہنگامی جنرل ورکرز اجلاس سے لطاف حسین کے خطاب کی ’ سی ڈی اہم شخصیات کوارسال کردی گئیں۔

(جاری ہے)

الطاف حسین نے اپنے خطاب میں ملک کے حکمرانوں، لیڈروں اور عسکری عہدیداران کو مخاطب کرکے اہم باتیں کی ہیں ۔ الطاف حسین کے خطاب کی سی ڈی جن اہم شخصیات کو روانہ کی گئی ہیں ان میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف صاحب ،سابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری صاحب،ڈائریکٹر جنرل رینجرزسندھ میجر جنرل بلال اکبر اورمعروف تاجر ایس ایم منیر صاحب شامل ہیں۔