ایم کیوایم نے سندھ دشمن اورمتعصبانہ بجٹ کے خلاف کل (اتوار) سندھ بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا
کراچی سمیت سندھ بھرکے تاجر ،صنعتکار ، دکاندار اور ٹرانسپورٹر ،نفرت انگیز بجٹ کے خلاف اپنی کاروباری، تجارتی اور دیگر سرگرمیاں مکمل بند کرکے ہڑتال کی اپیل کا بھرپور ساتھ دیں، رابطہ کمیٹی کی اپیل
ہفتہ 13 جون 2015 23:00
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے ارکان کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں صوبہ سندھ کیلئے پیش کردہ بجٹ2015ء کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اس بات پر شدید مایوسی کا اظہار کیا گیا کہ ایم کیوایم کے اراکین اسمبلی کی جانب سے شیڈوبجٹ اور تحریری تجاویز جمع کرانے کے باوجود پیپلزپارٹی کی حکومت نے صوبہ سندھ خصوصاً شہری علاقوں میں ترقیاتی امور ، عوامی مسائل کے خاتمہ اور روزگار کی فراہمی کیلئے نہ تو قلیل المعیاد اور نہ ہی طویل المعیاد منصوبے رکھے ہیں جس کی وجہ سے ان علاقوں میں تیزی سے بڑھتا ہوا احساس محرومی شدید ترہوگا۔
اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے سندھ اسمبلی میں پیش کردہ متعصبانہ ، نفرت انگیز اور شہری سندھ دشمن بجٹ کو مستردکرتے ہوئے کل بروز اتوار کو سندھ بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کافیصلہ کیا ہے ۔(جاری ہے)
اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کراچی سمیت سندھ بھرکے تمام چھوٹے بڑے تاجروں ،صنعتکاروں ، دکانداروں اور ٹرانسپورٹرز سے اپیل کی کہ وہ نفرت انگیز بجٹ کے خلاف اپنی کاروباری، تجارتی اور دیگر سرگرمیاں مکمل بند کرکے ہڑتال کی اپیل کا بھرپورساتھ دیں۔
اجلاس میں کہاگیا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ بالخصوص شہری سندھ دشمن بجٹ پیش کرکے ایک مرتبہ پھر اپنی متعصبانہ ، شاؤنسٹ اور نسل پرستانہ سوچ کا مظاہرہ کیا ہے جسے ایم کیوایم کسی بھی صورت قبول نہیں کرے گی اور عوام دشمن بجٹ کی ایک ایک شق کے خلاف ہرپلیٹ فارم پر آواز احتجاج بلند کرے گی۔ اجلاس میں مزید کہاکہ گیا کہ بجٹ 2015ء صوبہ سندھ بالخصوص شہری سندھ دشمنی پر مبنی بجٹ ہے ،یہ بجٹ، سندھ کے اتحادکو پارہ پارہ کرنے ، سندھ دھرتی کے مستقل باشندوں کے درمیان ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضاء میں نفاق پید ا کرنے ، سندھی اور مہاجر عوام کو ایک دوسرے کے قریب آنے سے روکنے کی سازش کے تحت بنایاگیا ہے ۔ پیپلزپارٹی نے متعصبانہ اورعوام دشمن بجٹ پیش کرکے سندھ کے عوام کے درمیان نفرت اورعصبیت کی دیوارکھڑی کرنے کی کوشش کی ہے جس کے خلاف ایم کیوایم نے کل بروز اتوار پورے سندھ میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کراچی سمیت سندھ بھرکے تاجروں ، صنعتکاروں، دکانداروں اورٹرانسپورٹرز سے اپیل کی کہ وہ پیپلزپارٹی کی جانب سے پیش کردہ نفرت انگیز بجٹ کے خلاف اپنا احتجاج رجسٹرکرائیں ،ایم کیوایم کی ہڑتال کی اپیل کا بھرپورساتھ دیں اور متعصبانہ بجٹ کے خلاف ٹرانسپورٹ، کاروباراوردیگر سرگرمیاں مکمل طورپر بند رکھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.