موٹرسائیکل اور ٹرالر میں خوفناک تصادم، 2 افراد جاں بحق،ایک زخمی

ہفتہ 13 جون 2015 23:00

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء)شکارپور کے قریب لکھی غلام شاہ تھانے کی حدود لکھی غلام شاہ بس اسٹاپ پر موٹرسائیکل اور سامنے سے آنے والے ٹرالر کے درمیاں خوفناک تصادم ہوگیا جس کی وجہ سے شکارپور سے سکھر جانے والے موٹرسائیکل سوار تیں افراد میں سے دو افراد جن کی شناخت 28سالہ عامرعلی ولد اصغر شیخ اورسبحان شیخ کے طور پر ہوئے جو کہ ہاتھی در محلہ شکارپور سے رہائشی ہیں جوکہ موقعے پر ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے ساتھ مزید ایک اور نوجوان جس کی شناخت عامر علی ملک کے طور پر ہوئی شدید زخمی ہوگیا پولیس نے موقعے پرپہنچ کر ٹرالر ڈرائیور بادشاہ خان کو گرفتار کرلیا اورنعشون کو پوسٹ مارٹم اور زخمی کو علاج کے لئے تحصیل ہسپتال میں منتقل کردیا گیا جہان سے نوجوانون کی نعش کا پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں جبکہ زخمی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جبکہ ڈرائع کے مطابق ٹرالرکا نمبرTLT-517ہے آخری اطلاعات تک مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔