ضلع ساوٴتھ کی ملٹی اسٹوریز بلڈنگز اور کمرشل پلازاوٴں کی پارکنگ ٹریفک پولیس کے حوالے کردی جائے گی،کمشنر کراچی
ہفتہ 13 جون 2015 22:49
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ ضلع ساوٴتھ کی ملٹی اسٹوریز بلڈنگز اور کمرشل پلازاوٴں کی پارکنگ ٹریفک پولیس کے حوالے کردی جائے گی وہ بلڈ نگز اور کمرشل پلازہ جو اپنی پارکنگ استعمال نہیں کرتے ان بلڈنگز کی پارکنگ ضلع ساوٴتھ کے ڈپٹی کمشنر ٹریفک پولیس کے حوالے کردیں یہ فیصلہ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس کراچی سے ہونے والی ملاقات میں کیا ، انہوں نے کہاکہ ضلع ساوٴتھ میں بڑھتے ہوئے ٹریفک کے دباوٴاور پارکنگ کے مسائل کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا، بلڈنگز اور پلازہ والے اپنی پارکنگ ہونے کے باوجود استعمال نہیں کرتے اور بلڈنگز کے نیچے اور نزدیک اپنی گاڑیاں اور بائیکس پارک کردیتے ہیں جس سے شہریوں کو ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑتا ہے بے جا پارکنگ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑتا ہے اور چند لوگوں کی لاپرواہی کی وجہ سے ہزاروں شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، کمشنر کراچی نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور یہ تمام اقدامات عوامی مفاد اور عوامی سہولیات کے پیش نظر کئے جارہے ہیں تاکہ کراچی کے شہریوں کو رمضان المبارک میں ٹریفک جام سے بچایا جا سکے ، انہوں نے ضلع ساوٴتھ کے ڈپٹی کمشنر سلیم راجپوت کو ہدایت دیں کہ تمام ملٹی اسٹوریز بلڈنگز کی پارکنگ اپنے کنٹرول میں لے کے میڈیا کے نمائندوں کی موجودگی میں ٹریفک پولیس کے حوالے کردی جائے ۔
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.