میگا پراجیکٹ کی تکمیل سے عوام کے بیشتر مسائل از خود حل ہوجائینگے،اسد قیصر
ہفتہ 13 جون 2015 22:47
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء)سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ میگا پراجیکٹ کی تکمیل سے عوام کے بیشتر مسائل از خود حل ہوجائینگے۔ وہ یونین کونسل یعقوبی صوابی کے آزاد ضلعی کونسلر سید عنایت علی شاہ کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر انور حقداد خان‘ شاد علی‘ امیر محمد خان خادم اور پروفیسر سید شوکت علی شاہ نے بھی خطاب کیا۔
سپیکر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو درپیش مسائل و مشکلات کا خاتمہ کر کے دم لے گی انہوں نے کہا کہ علاقے میں ویمن یونیورسٹی‘ گجو خان میڈیکل کالج‘ صوابی یونیورسٹی‘ سپورٹس کمپلیکس اور نئی سڑکوں کا جال بچھا کر عوام کی محرومیاں ختم کرنے میں ایک مثبت اور اہم قدم اٹھایا ہے انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کیلئے ضلع میں ہملیٹ اور گلہ کے مقامات پر عالمی معیار کے پارکوں کی تعمیر شروع کی گئی ہے جبکہ صوابی بائی پاس کی تعمیر اور گیس کی فراہمی کے مسائل اسی سال حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی سپیکر صوبائی اسمبلی نے یوسی یعقوبی کیلئے پانچ ٹرانسفارمر اور قاسم کلے اور شاداد کلے میں پلوں کی تعمیر کا بھی اعلان کیا جبکہ گورنمنٹ مڈل سکول یعقوبی کو نان ڈویلپمنٹل بیس پر اپ گریڈ کر کے ہائی کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.