تکفیری دہشتگردوں نے ریاست او رریاستی اداروں کو اتنا نقصان دیا جتنا پاک بھارت جنگوں میں بھی نہیں ہوا ،مفتی گلزار احمد نعیمی

آپریشن ضرب عضب کی مکمل حمایت کرتے ہیں آخری دہشتگرد کی ہلاکت تک پاک فوج کے ساتھ ہیں، ملکی خود مختاری او ردفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ، کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 13 جون 2015 22:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) جماعت اہل حرم پاکستان کے صدر مفتی گلزار احمد نعیمی نے کہا ہے کہ پاکستان میں تکفیری دہشتگردوں نے ریاست او رریاستی اداروں کو اتنا نقصان دیا جتنا پاک بھارت جنگوں کے دوران بھی نہیں ہوا ۔ دہشتگردوں نے جید علماء و بربریت کا نشانہ بنایا اور صحابہ کرام اور اولیاء اللہ کے مزارات پر بم دھماکے کرکے ان کو مسمار کیا ۔

آپریشن ضرب عضب کی مکمل حمایت کرتے ہیں آخری دہشتگرد کی ہلاکت تک پاک فوج کے ساتھ ہیں ۔پاکستان کی خود مختاری او ردفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ ” فتنہ تکفیر اور شہداء اہل سنت کانفرنس “ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر سید جمیل الرحمن چشتی نے کہا کہ روہنگیا کے مظلوم مسلمانوں کیخلاف برما حکومت اور دوسرے دہشتگردوں کی ظالمانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں مظلوم اور مفلوک الحال مسلمانوں کے بارے میں اقوام محتدہ اور او آئی سی نے جس بے رحمانہ اور مجرمانہ خاموشی اور عدم اعتنا کا معاملہ انتہائی المناک ہے ان اداروں کی موجودہ حرکات کی وجہ سے دنیا کے پسماندہ ممالک کے افراد پر عدم ا عتماد میں اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ای سابق جنرل سے متفقہ آئین کو منسوخ کئے جانے کے مطالبے کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے آئین پاکستان کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں کو ناکام بنانا چاہتا ہے اس کی یہ کوشش ہرگز کامیاب نہیں ہونے دینگے

متعلقہ عنوان :