بجٹ میں شہری علاقوں کو نظرانداز کیا گیا ، مسترد کرتے ہیں،اظہار الحسن
دعوے سے کہتے ہیں کہ 2016کے بجٹ میں بھی یہی اسکیمیں ہوں گی اور یہی روایتی تقریریں ہوں گی ہماری ایک بھی تجویز کو بجٹ میں شامل نہیں کیا گیاسابقہ اسکیمیں دہرائی گئی ہیں،اپوزیشن لیڈر کی میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 13 جون 2015 22:45
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ سندھ کا نئے مالی سال کا بجٹ روایتی ہے ۔اس بجٹ میں مکمل طور پر شہری علاقوں کو نظرانداز کردیا گیا ہے ۔ہم اس بجٹ کو مسترد کرتے ہیں ۔ایک ایک محکمے کی کارکردگی کا جائزہ لے کر اس کا کچھا چٹھا کھولیں گے ۔دعوے سے کہتے ہیں کہ 2016کے بجٹ میں بھی یہی اسکیمیں ہوں گی اور یہی روایتی تقریریں ہوں گی ۔
شہری اور دیہی علاقوں کے عوام کے حقوق کے لیے ایم کیو ایم سندھ اسمبلی سمیت ہر سطح پر آواز اٹھائے گی اور اب حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا وقت قریب آگیا ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ کو بجٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہماری ایک بھی تجویز کو بجٹ میں شامل نہیں کیا ۔(جاری ہے)
سابقہ اسکیمیں دہرائی گئی ہیں ۔
کراچی ،حیدر آباد اور بڑے شہروں کے لیے کوئی نئے میگا پروجیکٹ شروع نہیں کیے گئے ہیں ۔حکومت کوئی ایک ضلع بھی بتادے جس میں تمام سہولیات موجود ہوں ۔جھوٹے دعوے کیے جاتے ہیں ۔عملی طور پر سندھ میں کوئی ترقیاتی کام نظر نہیں آرہا ہے ۔نئے مالی سال کے بجٹ سے بھی کوئی خوشحال نہیں آئے گی ۔بجٹ کا مکمل جائزہ لیں گے اور کٹوتی تحریکیں پیش کی جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اگر بے نظیر بھٹو کی مفاہمتی پالیسی پر یقین رکھتی ہے تو پھر اپوزیشن کی تجاویز کو بجٹ میں شامل کیا جائے اور کرپٹ وزراء کے خلاف کارروائی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کو چلانے والے شہر کراچی کو نئے مالی سال میں کچھ نہیں دیا گیامزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.