اے این پی پشاور کا اجلاس، 16 جون کوہونیوالے مرکزی احتجاجی جلسہ کی تیاریوں کے سلسلے میں تفصیلی بات چیت

ہفتہ 13 جون 2015 22:42

پشاور۔13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) عوامی نیشنل پارٹی پشاور ڈویژن کا ایک اجلاس گزشتہ روز صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین‘ صوبائی جنرل سیکرٹری ایمل ولی خان‘ صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار حسین بابک‘ صوبائی سیکرٹری مالیات خوشدل خان ایڈووکیٹ‘ صوبائی نائب صدر ستارہ ایاز‘ صوبائی جائنٹ سیکرٹری شگفتہ ملک کے علاوہ پشاور ریجن کے صدور و جنرل سیکرٹریز بھی شریک تھے‘ اجلاس میں 16 جون کو ہونیوالے مرکزی احتجاجی جلسہ کی تیاریوں کے سلسلے میں تفصیلی بات چیت کی گئی اور شرکاء نے اپنی اپنی تجاویز پیش کی‘ اجلاس میں ضلع پشاور کے صدر ملک نسیم خان نے صوبائی صدر امیر حیدر خان کے نوٹس میں یہ بات لائی کہ چند لوگوں نے بلدیاتی الیکشن سے پہلے پارٹی کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اپنے آزاد اُمیدوار کھڑے کرینگے اور آج سے ہم پارٹی سے اپنی راہیں جدا کرنے کا اعلان کر رہے ہیں جس پر صوبائی صدر نے کہا کہ اب ان کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں چونکہ انہوں نے خود ہی پریس کانفرنس کے ذریعے پارٹی کو خیرباد کیاہے‘ جن میں کامران صدیق‘ عبدالرحیم بارکزئی‘ عبدالمالک‘ میاں مزمل‘ ارباب نذیر احمد‘ ظاہر شاہ پشتہ خرہ‘ خان سید‘ ظاہر گل‘ حاجی ابراہیم‘ ذاکر‘ اجمل‘ رازم شاہ‘ اول سید‘ اشرف علی پجگی‘ نور رحمان‘ اکرام اللہ‘ راجملی‘ محمد ایاز شامل ہیں‘ اس کے علاوہ بلدیاتی الیکشن کے دوران پارٹی کے جن ورکروں نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا ہے یا اپنی پارٹی اُمیدوار کے خلاف مہم میں حصہ لیا ہے اس کیلئے صوبائی سیکرٹری مالیات خوشدل خان ایڈووکیٹ کی سبراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو ضلعی نائب صدر منیر خان‘ جائنٹ سیکرٹریز دلاور خان اور عزیز غفار پر مشتمل ہو گی جو خلاف ورزیوں کے خلاف تحقیقات کر کے رپورٹ مرتب کر کے کارروائی

متعلقہ عنوان :