سندھ :سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اور پولیس بھرتیوں کا اعلان
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ جون

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 13/06/2015 - 22:45:45 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 22:43:49 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 22:42:49 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 22:41:34 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 22:34:22 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 22:23:13 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 22:22:10 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 22:22:10 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 22:21:26 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 22:17:53 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 22:16:07
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کراچی

سندھ :سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اور پولیس بھرتیوں کا اعلان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) سندھ حکومت خدمات پرنئے ٹیکس کے نفاذ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافے اورپولیس سمیت مختلف محکموں میں پچیس ہزار نئی بھرتیوں کا اعلان کردیا ۔صوبائی وزیرخزانہ مراد علی شاہ نے ایوان میں بجٹ پیش کرتے ہوئے خدمات پرسیلزٹیکس کی شرح چودہ فیصد کرنے کا اعلان کیا ۔اسٹامپ ڈیوٹی میں فی ایک سوروپے پر پانچ پیسہ اورانفرااسٹرکچرسیس ٹیکس میں ایک فیصد اضافے اورکمرشل جائیداد کرائے پردینے والوں پرچھ فیصد ٹیکس عائدکیا گیا ۔

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپینشن میں دس فیصد اوردوہزارگیارہ اوربارہ کے ایڈہاک اضافے کوپے اسکیل میں ضم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔بجٹ میں سرکاری ملازمین کے میڈیکل الاونس میں پچیس فیصد اضافے بھی تجویز کیا گیا ۔سندھ کی عدالتوں میں ججزاورعملہ کی کمی پوری کرنے کے لیے سات سواٹھارہ نئی اسامیوں کا اعلان کیا گیا۔

13/06/2015 - 22:23:13 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان