Live Updates

پی ٹی آئی لاہور کے آرگنائزر شفقت محمود نے لاہور ڈسٹرکٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کر دیا

ہفتہ 13 جون 2015 22:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے آرگنائزر و ممبر قومی اسمبلی شفقت محمود نے لاہور ڈسٹرکٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کر دیا اور باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔ لاہور آرگنائزنگ کمیٹی اٹھارہ ممبران پر مشتمل ہیں آرگنائزر اور ڈپٹی آرگنائزر سمیت میاں محمود الرشید ، شعیب صدیقی ، جمشید اقبال چیمہ ، ڈاکٹر زرقا تیمور، ڈاکٹر مراد راس، حامد معراج، یاسر گیلانی، حامد زمان، ظہیرعباس کھو کھر، حماد اظہر ، نواز نت، منشاء سندھو، علی امتیاز وڑائچ، میاں اسلم اقبال، شیخ امتیازشامل ہیں،لاہور آرگنائزنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس زیر صدارت شفقت محمو د آج ہوگا جس میں تنظیمی امور اور آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

بعد ازاں لاہور وویمن ونگ کی صدر ڈاکٹر زرقا تیمور کی قیادت میں خواتین رہنماؤں نے لاہور کے آرگنائزر شفقت محمود سے پارٹی آفس میں ملاقات کی اور انہیں پارٹی کی طرف سے نئی ذمہ داری سونپے جانے پر مبارک باد دی اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ، شفقت محمود نے کہا کہ تمام فیصلے مشاورت سے کریں گے اور محنتی کارکنان کو پارٹی میں آگے لائیں گے ۔

(جاری ہے)

ملاقات کرنے والوں میں ڈاکٹر سیمی بخاری ،عاصمہ وزیری، رابعہ طاہر ، ثمینہ سہیل، نادرہ عمر ، شہزادی اورنگزیب، زینت صبوہی، ڈاکٹر جویریہ، شمسی ظفر سمیت دیگر خواتین رہنما شامل تھی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات