سی ڈی اے نے اسلام آباد میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات اٹھا ئے ‘چھ ماہ میں 1177مقا مات پر فوگنگ اور مختلف اقسام کے مچھر کش اسپرے کئے گئے ‘ندی نالوں میں 80مختلف مقا مات سے رکا وٹیں دور کر کے کھولا گیا ہے ‘ ہا ئی رسک ایریاز جن میں 97کچی آبادیاں ، 63مسا جد، 52ٹائروں کی دکا نوں اور 15ان گھروں اور ان کے اطراف کے 250 گھروں میں جہاں گزشتہ سال ڈینگی کے کیسز رونما ہوئے تھے میں انٹرنل ریزیڈیول سپرے کیا گیا ہے

سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن و اسٹیٹ عا مر علی احمد کا ڈینگی سے متعلق منعقدہ اجلاس سے خطاب

ہفتہ 13 جون 2015 22:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) اسلام آباد میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے موثئر اقدامات اٹھا رہا ہے اور گزشتہ چھ ماہ کے دوران 1177مقا مات /جگہوں پر فوگنگ اور مختلف اقسام کے مچھر کش اسپرے کئے گئے ہیں‘اسلام آباد میں بہنے والے ندی نالوں میں 80مختلف مقا مات سے رکا وٹیں دور کر کے کھولا گیا ہے تاکہ پانی کا بہاؤ جاری رکھا جا سکے۔

ہیلتھ سروسز ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران 2600مختلف مقا مات کا معائنہ کر کے 7800نمونے حا صل کئے ہیں جن میں سے ایک بھی نمونے میں ڈینگی مچھر کی مو جودگی مثبت نہیں پائی گئی۔ ہا ئی رسک ایریاز جن میں 97کچی آبادیاں ، 63مسا جد، 52ٹائروں کی دکا نوں اور 15ان گھروں اور ان کے اطراف کے 250 گھروں میں جہاں گزشتہ سال ڈینگی کے کیسز رونما ہوئے تھے میں انٹرنل ریزیڈیول سپرے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن و اسٹیٹ عا مر علی احمد نے گزشتہ روزڈینگی سے متعلق منعقدہ اجلاس کے دوران کہی۔ اجلاس میں اسلام آباد میں ڈینگی کے مکمل خا تمے کے لئے سی ڈی اے ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات اور ان پر عملدر آمد کا جائزہ لیا گیا۔سی ڈی اے کے ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ نے ڈینگی کے خا تمے کے لئے جس طرح کی کا وشیں کی ہیں انہیں نہ صرف تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے بلکہ ڈینگی کے مکمل خا تمے کے لئے مزید مو ثر اقدامات بھی اٹھائے جائیں تاکہ اسلام آباد میں ڈینگی کو افزائش کے مرحلے ہی میں ختم کیا جا سکے۔

ڈینگی مچھر کے مکمل خا تمے لے کئے سی ڈی اے سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو ڈینگی کے خلاف جاری مہم میں شامل ہوں تاکہ ڈینگی کے خلاف مہم کو کامیابی سے ہمکنا ر کیا جا سکے