راولپنڈی‘ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے کارنر میٹنگوں کا آغاز کر دیا

ہفتہ 13 جون 2015 22:14

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے کارنر میٹنگوں کا آغاز کر دیا مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پی پی6کی کارنر میٹنگ رحمت آباد پبلک سیکٹریٹ میں زیر صدارت ضلعی جوائنٹ سیکرٹری ملک سعید اعوان ہوئی جس میں پی پی 6کے صدر سردار رفاقت، سیکرٹری سرادر سجاد طارق،سینئر نائب صدر نسیم احمد،ایڈیشنل سیکرٹری چوہدری طارق ، یاسر بھٹی ، سابق امیدوار برائے ناظم آفتاب صدیق ،شیخ وقاص ، رانا عادل نذیر اعوا ن چوہدری وقاص،چوہدری رمیض،اور یونین کونسلوں کے تما م صدروں نے شرکت کی ملک سعید اعوان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کی طرح بلدیاتی الیکشن میں بھی کلین سویپ کے لیے تیاریاں شروع کر لی جائیں سردار رفاقت نے کہا کہ پی پی 6سے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے کارکن مخالفین کو عبرت ناک شکست دیں گے سیکرٹری سردار سجاد طارق نے کہا کہ ہم سب ایک ہیں اور ہم نے مل کر باہمی صلاح اور مشہورے سے چلنا ہے اور مخالفین کی ابھی سے نیندیں حرام کر دینی چاہیں تاکہ ان کو بھاگنے کا موقع بھی نہ ملے یونین کونسل کے صدروں نے اپنے پشترکہ بیان میں کہا کہ ہم نے حلقہ بندیوں کی تفصیل لے لی ہے اور اس کے مطابق ہم نے اپنی اپنی یونین کونسلوں میں آج سے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سید نسیم احمد نے آخر میں میٹنگ میں بھر پور شرکت کرنے پر تمام کارکنوں کا شکریہ ادا کیا ۔