سول جج اسلام آباد کا وفاقی وزیر اکرم درانی ‘ سیکرٹری اور اسٹیٹ آفیسر کو توہین عدالت کیس میں عدالت پیش ہونے کا حکم ‘ 25جون کو جواب طلب

ہفتہ 13 جون 2015 22:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) سول جج احتشام عالم خان نے وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی ، سیکرٹری اور اسٹیٹ آفیسر کو توہین عدالت کیس میں عدالت پیش ہونے کا حکم جاری کرتے ہوئے پچیس جون کو جواب طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ماڈل کالج کی ایسوسی ایٹ پروفیسر شازیہ شمیم نے بابر سعید بٹ ایڈووکیٹ کے ذریعے توہین عدالت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ فاضل عدالت نے سائلہ کے سرکاری مکان کی الاٹمنٹ کو منسوخ کرنے کے حوالے سے حکم امتناہی جاری کر رکھا تھا لیکن اسٹیٹ آفیسرمقبول خان نے سیکرٹری ہاؤسنگ شاہ رخ ارباب کی ایماء پر الاٹمنٹ منسوخ کر دی ہے ۔

فاضل عدالت نے وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی ، سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس شاہ رخ ارباب اور اسٹیٹ آفیسر مقبول خان سے جواب طلب کرتے ہوئے عدالت پیش ہونے کا حکم جا ری کر دیا ہے ۔ آئندہ سماعت 25جون کو ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :