گورنر پنجاب سے ڈسٹر کٹ بار ایسوی ایشن پاکپتن کے وفد کی ملاقات ،مسائل سے آگاہ کیا

ہفتہ 13 جون 2015 21:55

پاکپتن ۔13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے ڈسٹر کٹ بار ایسوی ایشن پاکپتن کے 16رکنی وفد کی گورنر ہا ؤس لاہور میں ملاقات ، وفد کی قیادت صدر ڈسٹر کٹ بار ایسوسی ایشن پاکپتن پیر محمد اشرف قریشی جنرل سیکرٹری قمر جلال سلہری نے کی، وفد نے گورنر پنجاب کو پاکپتن میں وکلاء کالونی چیمبر ز اور ڈسپنسری کی بلڈنگ جیسے دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وہ خود وکیل ہیں اور وکلاء حضرات کو جو مسائل درپیش ہیں اُن سے وہ بخوبی واقف ہیں ۔گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے کہا کہ انصاف کی فراہمی میں وکلاکا اہم کردار ہوتا ہے جس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :