عوامی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی خدما ت ناقابل فراموش ہیں،سید ثقلین شاہ بخاری

ہفتہ 13 جون 2015 21:53

لیہ ۔13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) عوامی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی لیہ میں خدما ت ناقابل فراموش ہیں۔عوامی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے ذریعے وزیر اعظم بغیر سو د چھوٹے قرضہ پروگرام غریب افراد کے لئے میاں نواز شریف کا تحفہ ہے۔پروگرام شروع کرنے کا مقصد غریب افراد بغیر سود قرضہ حاصل کر کے اپنے کنبہ کو سپورٹ کر سکیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی سید ثقلین شاہ بخاری نے اپنے بیان میں کیا۔

ا ن کا کہنا تھا کہ عوامی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن غریب افراد کی مالی معاونت کرنے، اثاثہ جات کی تقسیم ، باعزت روز گار کمانے اور معاشرے کا ہنر مند شہری بنانے جیسے مثالی کام سرانجام دے رہی ہے اب وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کے پروگرام بغیر سود قرضہ سکیم کو لیہ کی دیگر یونین کونسلوں میں شروع کر کے ہزاروں افراد کی مالی امداد کر رہی ہے جس سے سینکڑوں خاندان براہ راست فائدہ اٹھا سکیں گے۔