اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے بجٹ کو بڑھا کر نئے مالی سال میں 156.534ملین روپے کردیا گیا، مراد علی شاہ

ہفتہ 13 جون 2015 21:49

کراچی ۔ 13جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) حکومت سندھ نے گزشتہ سال اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے مختص 143.291ملین روپے کے بجٹ کو بڑھا کر نئے مالی سال میں 156.534ملین روپے کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

اضافی طور پر 100ملین روپے بطور گرانٹ ان ایڈ مختص کیے گئے ہیں ،جو اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور ان کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لیے خرچ کی جائے گی جبکہ سالانہ مالیاتی سال 2015-16میں اے ڈی پی میں مختص رقم بڑھ کر 567ملین روپے تک پہنچ گئی ہے۔

صوبائی وزیر خزانہ مراد علی شاہ ہفتہ کو یہاں سندھ اسمبلی میں بجت تقریر کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت سندھ تعلیمی نصاب میں اقلیتی برادری کی مذہبی کتابوں کو شامل کرے گی جو کہ یو این ڈیکلیئریشن 1981ء کے مطابق ہے جبکہ اقلیتی برادری کے ملازمت کا کوٹہ بھی 5 فیصد کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :