`پشاور، سمر سوئمنگ ٹریننگ اینڈ کوچنگ کیمپ کی اختتامی تقریب 16 جون کو ہوگی `
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ جون

مزید کھیلوں کی خبریں

وقت اشاعت: 13/06/2015 - 21:38:13 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 21:38:12 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 21:24:44 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 20:56:03 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 20:56:01 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 20:55:59 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 20:54:02 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 20:53:59 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 20:53:57 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 20:49:32 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 18:50:27
- مزید خبریں

پشاور

`پشاور، سمر سوئمنگ ٹریننگ اینڈ کوچنگ کیمپ کی اختتامی تقریب 16 جون کو ہوگی `

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) سمر سوئمنگ ٹریننگ اینڈ کوچنگ کیمپ کی اختتامی تقریب 16 جون کو منعقد ہوگی خیبرپختونخوا سوئمنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں جاری سمر سوئمنگ ٹریننگ کیمپ ایک ماہ سے جاری ہے جس میں تقریباً120 بچوں نے حصہ لیا جس میں فائنل راؤنڈ تک 50 بچے پہنچ چکے ہیں ۔ جن کے درمیان آپس میں مقابلے ہونگے اور فاتح کھلاڑیوں کو انعامات دیئے جائینگے ۔

خیبرپختونخوا سوئمنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری آصف اورکزئی نے کہا کہ سمر کیمپ بھرپور انداز سے جاری جس میں کوالیفائیڈ کوچز کھلاڑیوں کے ساتھ بہت محنت کررہے ہیں جن میں بہت سے ٹیلنٹ کھلاڑی سامنے آئے ہیں جن کو جونیئر کیمپ شامل کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ عید کے بعد ان کو دوبارہ کیمپ کیلئے بلایا جائے گا اور مزید تربیت دی جائے گی تاکہ مکمل طور پر یہ کھلاڑی سامنے آئیں اور نیشنل مقابلوں میں حصہ لیں ۔ انہوں نے کہا کہ سمر کیمپ کی اختتامی تقریب سولہ جون کو منعقد ہوگی جن کے مہمان خصوصی امجد آفریدی ہونگے ۔`

13/06/2015 - 21:38:13 :وقت اشاعت