`پشاور،بنوں ڈویژنل سائیکلنگ انتخابات مکمل
ہفتہ 13 جون 2015 21:38
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ بنوں ڈویژنل سائیکلنگ انتخابات مکمل ملک ریاض خان چیئر مین ، اکبر نیاز خان صدر اور محمد ذیشان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس بنوں میں منعقدہ بنوں ڈویژنل سائیکلنگ انتخابات کے سلسلے میں جنرل کونسل میٹنگ کا انعقاد کیاگیا جس میں صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل نثار احمد خان ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر انور رشید ، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے نمائندے محمد علی اور صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے ابزرور تیفور زرین سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں ۔
جنرل کونسل میٹنگ میں متفقہ طور پر ملک ریاض خان کو ایسوسی ایشن کے چیئر مین ، اکبر نیاز خان صدر، راحت الله خان سینئر نائب صدر، اسماعیل خان ، عارف الله، ناصر خان اور مس نادیہ نائب صدور ، محمد ذیشان جنرل سیکرٹری ، محمد انعام فنانس سیکرٹری ، نور غنی خان انفارمیشن سیکرٹری جبکہ ملک آیاز، فہیم خان ، عاطف خان ، دیدار خان ایسوسی ایٹ سیکرٹریز منتخب ہوئے ۔(جاری ہے)
صوبائی سائیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتما م اس سے قبل صوبے کے مختلف ڈویژن میں بھی انتخابات کا سلسلہ مکمل کرچکے ہیں جس کے بعد خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات 17 جون کو پشاور میں منعقد کئے جائینگے ۔ `
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.