`مالیاتی ڈیل کے لیے یونان کی نئی تجاویز پیش `

ہفتہ 13 جون 2015 21:31

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء)مالی مشکلات کے یورپی ملک یونان نے یورپی یونین، یورپی مرکزی بینک اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کو نئی تجاویز پیش کی ہیں۔ یونانی وزیراعظم الیکسِس سپراس کی نئی ٹیم گزشتہ شام میں یورپی کمیشن، یورپی مرکزی بینک اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے اہلکاروں کے ساتھ نئی تجاویز پر بات چیت کرے گی۔

(جاری ہے)

مالی امداد کی بات چیت میں وجہ تنازعہ یونانی حکومت کا قرض دینے والے بین الاقوامی ادارں کی جانب سے سخت شرائط کے اصلاحاتی عمل کو تسلیم کرنے سے انکار ہے۔

نئی ڈیل کی تجاویز کے حوالے سے یونان کے نائب وزیر خزانہ دیمتریس مارداس نے اِس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ڈیل کا حصول ممکن ہے۔ اْن کا مزید کہنا تھا کہ نئی تجاویز لے کر برسلز جانا ایک مثبت عمل ہے کہ ایتھنز حکومت ڈیل کی متمنی ہے۔ `