` یوکرائن ، تازہ جھڑپوں میں چھ یوکرائنی فوجی ہلاک `

ہفتہ 13 جون 2015 21:31

کیف(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) مشرقی یوکرائن میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چھ فوجی اہلکار ہلاک چودہ زخمی ہوگئے ہیں۔ یوکرائن کی حکومت اور روس نواز باغیوں کے درمیان بظاہر گزشتہ چار ماہ سے جنگ بندی جاری ہے۔

(جاری ہے)

یوکرائنی فوج کے ترجمان آندری لیسنکو کے مطابق باغیوں کے قبضے میں ڈونیٹسک ایئر پورٹ کے علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔ ترجمان کے مطابق باغی اِس علاقے میں ٹینک اور بکتربند گاڑیاں لے آئے ہیں اور وہ رہائشی علاقوں پر وقفے وقفے سے شیلنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب باغیوں نے یوکرائنی فوج پر منسک معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گولہ باری جاری رکھے ہوئے ہے۔ `

متعلقہ عنوان :