`قومی و عالمی مبصرین و میڈ یا کا گلگت بلتستان کے الیکشن کی شفافیت پر اعتماد عظیم کامیابی ہے ، برجیس طاہر
پاک فوج ، ایف سی ، جی بی سکاؤٹ اور مقامی انتظامیہ نے احسن اقدامات سے سیکورٹی کو فول پروف بنایا صاف و شفاف اور پرامن انتخابات نہ صرف لوگوں میں سیاسی شعور و بالغ نظری کو اجاگر جمہوریت کو مزید مضبوط کرنے کا سبب بھی بنیں گے ،سانگلہ ہل میں جلسے سے خطاب`
ہفتہ 13 جون 2015 21:27
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) گورنر گلگت بلتستان ووفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ قومی و بین الاقوامی مبصرین اور میڈیا کا گلگت بلتستان کے الیکشن کی شفافیت پر اعتماد ایک عظیم کامیابی ہے ، گلگت بلتستان میں پر امن الیکشن کا انعقا د اُن کے لئے بہت بڑا چیلنج تھا جس کو انہوں نے اللہ تعالیٰ کی کرم نوازی سے پاک فوج اور مقامی انتظامیہ کی مدد سے احسن طریقے سے سر انجام دیا ۔
انہوں نے پاک فوج ، ایف سی ، جی بی سکاؤٹ اور مقامی انتظامیہ کی کاوشوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان اداروں کے احسن اقدامات کی وجہ سے سیکورٹی کو فول پروف بنایا گیا جس کی وجہ سے لوگوں میں اس سیاسی عمل میں شرکت کے لئے بھرپور اعتماد پیدا ہوا۔(جاری ہے)
سانگلہ ہل میں شاندار جلسے سے خطاب کرتے ہوئے گورنر گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان کے مختلف مکتبہ فکر کے علماء اور اُن کے پیروکار وں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے مساجد بورڈ کے ذریعے امن و امان قائم رکھنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا ۔
چوہدری برجیس طاہر نے کہاکہ الیکشن کے موقع پر امن و امان قائم رکھنا اُن کے فرائض منصبی میں شامل تھا جبکہ الیکشن کو صاف وشفاف بنانے میں الیکشن کمیشن یقینی طورپر مبارکباد کے مستحق ہے ۔ ایک ایسے ماحول میں جہاں ہر طرف دھاندلی کا واویلا کیا جارہا ہے ایسے میں ایک بلا اعتراض صاف و شفاف انتخاب بلاشبہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے جوکہ ملک کے دوسر ے حصوں کیلئے قابل تقلید ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج میں کامیابی کے اس جشن کو جمہوریت کی کامیابی کے نام کرتا ہوں ۔ ایسے صاف و شفاف اور پرامن انتخابات ملک میں نا صرف لوگوں میں سیاسی شعور و بالغ نظری کو اجاگر کریں گے بلکہ جمہوریت کو مزید مضبوط کرنے کا سبب بھی بنے گے ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ اسی سیاسی شعور کا نتیجہ ہے کہ آج ملک کے طول و عرض میں عوام میاں نواز شریف کے ملک کے متعلق وژن سے بخوبی واقف ہوچکے ہیں ۔ اس حلقے کے عوام آج اچھی طرح جانتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا ایجنڈا ملک میں ترقی اور خوشحالی کا ایجنڈا ہے وہ چاہے سانگلہ ہل انٹرچینج کی تعمیر کی صورت میں ہو یا اقتصادی راہداری کی صورت میں ۔انہوں نے کہاکہ میرے خیال میں گلگت بلتستان کی عوام نے بھی میاں نواز شریف کے ملکی ترقی کے ایجنڈے سے اتفاق کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کو بھرپور کامیابی دلائی ۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ گلگت بلتستان میں آئندہ قائم ہونے والی حکومت اقتصادی راہداری کی صورت میں ایک نئے باب سے فائدہ اٹھاتے ہوئے علاقے کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لئے بھرپور کام کرے گی۔اس سے قبل وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر کا سانگلہ ہل پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیااور انجمن تاجران نے ان کی کامیابی کے جشن میں اُن کی تاج پوشی کی ۔ حلقے کے عوام نے جگہ جگہ اُن کو مبارک باد کے ہار پہنائے اوراُن پر گل پاشی کی ۔ اس موقع پر مسلم لیگ ( ن) کی مقامی قیادت و معززین علاقہ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے گورنر گلگت بلتستان کو بھرپور خراج تحسین پیش کیامزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.