`ساہیوال، ہائی سیکورٹی جیل کے جیمرز سے میڈ یکل کالج ،کمشنر آفس اور آفیسر کالونی کے موبائل سروس معطل`

ہفتہ 13 جون 2015 21:25

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) ہائی سیکیورٹی جیل کے جیمرز سے میڈ یکل کالج ،کمشنر آفس اور آفیسر کالونی کے موبائل سروس معطل ۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں ہائی سیکیورٹی جیل محکمہ داخلہ پنجاب نے آبادی کے علاقوں میں تعمیر کی جس پر شہریوں نے احتجاج کیا مگر محکمہ داخلہ اور محکمہ جیل خانہ جات نے کمیشن مافیا ء شہریوں کے حقوق کو پس پشت ڈال کر جیل کی تعمیر کر ڈالی عرصہ ایک سال جیل ۔

(جاری ہے)

کو چالو کر رکھا ہے جس سے آفیسر کالونی ،میڈیکل کالج ،سکیم نمبر 2اور جہاز گراؤنڈ کی آبادیوں کی موبائل سروس بار بار معطل ہو جاتی ہے جب کمشنر آفس سے رابطہ کیا گیا تو کمشنر ساہیوال سہیل شہزاد نے موبائل کپمنیوں پر الزام لگایا کہ وہ درست ٹیکنالوجی استعمال نہیں کرتے لیکن موبائل کمپنیوں کے نمائندو ں نے بتایا کہ جب اپنی سروس کی طاقت کے بڑھاتے ہیں تو جیل انتظامیہ جیمرز کی قوت میں اضافہ کر کے سروس معطل کر دیتے ہیں شہریوں نے وفاقی وزیر داخلہ سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے کہ جیل انتظامیہ یا موبائل کمپنیاں جو بھی ذمہ دار ہے حکومت شہریوں کو اس پریشانی سے نجات دلائے اور ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیا جائے`

متعلقہ عنوان :