`درگئی، پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کی ہسپتالوں میں دوسرے روز بھی کام چھوڑ ہڑتال

پیرا میڈیکس کی درگئی بازار میں مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی`

ہفتہ 13 جون 2015 21:22

درگئی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن مالاکنڈ کی مالاکنڈ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں دوسرے روز بھی کام چھوڑ ہڑتال۔ پیرا میڈیکس کی درگئی بازار میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی۔تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کی طرح درگئی مالاکنڈ کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں بھی پیرا میڈیکس نے دوسرے روز کام چھوڑ ہڑتال جاری رکھی اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپرتال درگئی میں احتجاجی کیمپ منعقد کیا ۔

جس کے شرکاء نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال درگئی سے دارگئی بازار مین چوک اور واپسی کا احتجاجی مارچ کیا اور درگئی چوک میں احتجاجی دھرنا بھی دیا جہاں احتجاجی مارچ کے پیرا میڈیکس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم اے مالاکنڈ کے ضلعی صدر کمال الدین ، سکرٹری فنانس خیر الرحمان ، محمد نعیم خان اور دیگر نے اپنے خطاب میں صوبہ خیبر پختون خوا کے صوبائی حکومت اور وزایر اعلیٰ خیبر پختون خوا سے پیرا میڈیکس کے ٹائم سکیل کی نوٹیفیکیشن بجٹ سے قبل جاری کرکے بجٹ میں پیرا میڈیکس کے ٹائم سکیل کے لئے فنڈز مختص کرنے کا پر زور مطالبہ کیا اور کہا کہ پیرا میڈیکس اپنے مطالبات منوانے اور حقوق کے حصول تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے پیرا میڈیکس کو جھوٹی تسلی کے وعدوں سے ٹرخائے جاتے ہیں لیکن اب کے اس بار پیرا میڈیکس جھوٹے وعدوں سے مطمعن ہونے والے نہیں۔ شرکاء نے ایک متفقہ قرار داد کے ذریعے پیرا میڈیکس کے ٹائم سکیل کے نوٹیفیکیشن کے فوری اجراء اور بجٹ الوکیشن کا پرزور مطالبہ کیا اور 15جون کو پشاور میں صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنے میں بھر پور شرکت کرنے کا بھی اعلان کردیا`