`دیربالا،مختلف علاقوں میں گیسٹرو مرض کی وبا پھوٹ پڑی

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال دیرمیں گیسٹر و سینکڑوں مریضوں کو داخل کرایا گیا پیرامیڈیکس سٹاف کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا `

ہفتہ 13 جون 2015 21:22

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) ضلع کے مختلف علاقوں میں گیسٹرو مرض کی وبا پھوٹ پڑی، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال دیرمیں گیسٹر و سینکڑوں مریضوں کو داخل کرایا گیاجبکہ پیرامیڈیکس سٹاف ہڑتال کے باعث ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ، ڈی ایچ کیو ہسپتال دیر کے ڈائریا سنٹرکے انچارج گل زیب کے مطابق بروز ہفتہ صرف مارننگ شفٹ میں چارسو کے قریب گیسٹرو،ڈایریا کے مریضوں کو ڈی ٹی سی سنٹر لایا گیا ہے جبکہ ایک ماہ کے دوران دو ہزار سے زائد گیسٹرو کے مریضوں کو داخل کرایا گیا ہے جس میں بچے ،مرد اور خواتین شامل ہیں ،انہوں نے کہا کہ ڈی ٹی سی سنٹر میں اس سلسلے میں روزانہ تین شفٹوں میں کام ہورہا ہے جبکہ تمام مریضوں کو ہسپتال ہی سے انجکشن اور دیگر ادویات فراہم کردئیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گیسٹرو اور ڈائریا رواں برس اپریل سے شروع ہوا ہے جس میں اب مزید تیزی آگئی ہیں اور مسلسل مریضوں کو ضلع کے مختلف علاقوں سے لارہے ہیں۔جبکہ ایمرجنسی وارڈ کے انچارج ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہا کہ دیر میں انتہائی آلود پینے کے پانی اور روزمرہ ضروریات میں استعمال شدہ گندہ ہونے کے باعث گیسٹرو کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے کیونکہ دیر شہرسمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں گندہ پینے کے پانی لوگ پینے پرمجبور ہے انہوں نے کہا کہ بیشتر اوقات گیسٹرو سے مریض مر بھی جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بروز ہفتہ بھی ایمرجنسی میں مارننگ شفٹ کے دوران پچاس سے زائد گیسٹرو کے مریضوں کو لایا گیا جسے ابتدائی طبی معائنے کے بعد ڈایریا سنٹر کو ریفرکرنا ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ عوام گندہ پانی پینے سے گریزکریں اور پانی کو خصوصا ً گرمی کے سیزن میں اوبال کر پی لیا کریں تاکہ اس موجود وائرس ختم ہوسکے جبکہ لوگ گندہ خوراک کھانے سے بھی پرہیز کریں۔`