` ماں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے بچوں کی پیدائش میں وقفہ کرنا شرعی طور پر جائز ہے،ڈاکٹر صاحبزادہ عابد سلطان `

ہفتہ 13 جون 2015 21:20

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) اسلام کی روح سے دوسال کے بچہ کوماں اپنا دود ھ پلائے تو قدرتاً دو سال کا وقفہ ہو جاتا ہے ماں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے بچوں کی پیدائش میں وقفہ کرنا شرعی طور پر جائز ہے یہ بات ڈاکٹر صاحبزادہ عابد سلطان تحصیل کوآرڈینیٹر صوبائی محتسب پنجاب اور ڈی او پاپولیشن سجاد اکبر خان نیازی نے ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفس میں ”علمائے کرام اور خاندانی منصوبہ بندی “کے حوالہ سے منعقدہ پروگرام سے خطاب میں کہی اس موقع پر صاحبزادہ ہدایت اللہ قادری ،محمد ذوالقرنین محمد شفیع ،محمد رمضان ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر ،حبیب الرحمن اولکھ ،رانا صغیر ثوبی ممبر مصالحتی کمیٹی تھانہ سٹی بھکر،رانا خالد نمائندہ انجمن تاجران سمیت علمائے کرام کی بھی کثیرتعداد موجود تھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اسلام اور شریعت جتنا ماں اور بچے کی صحت پر زور دیا ہے اتنا کسی مذہب میں نہیں ملتا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس میں زندگی گزارنے کا مکمل طریقہ بیان کیا گیا ہے اور اگر اس پر مکمل عمل کیا جائے تو ایک بہترین معاشرہ تشکیل پاسکتا ہے مقررین نے کہا کہ آبادی اور وسائل میں توازن قائم کرکے خوشحال زندگی بنائی جاسکتی ہے اس مو قع پر مقررین نے کہا کہ بچوں میں مناسب وقفہ کا درس خود قرآن مجید نے دیا ہے اور اگر ایک ماں دو سال تک اپنا دودھ بچے کو پلائے تو قدرتاً ہی وقفہ ہوجاتا ہے کیونکہ ایک صحت مند ماں ہی ایک بہتر خاندان کی پرورش کرسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اگر کوئی خاندان اپنے وسائل کی کمی کی وجہ سے بچوں کی پیدائش کورکوانا شرعی طورپر منع ہے ۔مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ مکمل نس بندی کی بجائے بچوں کے درمیان وقفہ کو فروغ کیا جائے ۔ڈی او پاپولیشن سجاد اکبر خان نے اپروگرام سے خطاب میں کہا کہ علمائے کرام معاشرہ کا وہ طبقہ ہیں جن کی آواز ہر جگہ معتبر کی حیثیت رکھتی ہے اور علما ئے کرام کو چاہیے کہ وہ بھی اپنی تقاریر میں بچوں کے درمیان وقفہ کی اہمیت کو اجاگر کریں تاکہ پاکستان میں آبادی اور وسائل میں مناسب تناسب کو برقراررکھا جاسکے اس موقع پر محکمہ پاپولیشن کی جانب سے ڈاکٹر صاحبزادہ عابد سلطان کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :