`گرو ارجن دیوی جی کا یوم وفات ، بھارت سے سکھ یاتری آج شام گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال آ ئیں گے ،سیکورٹی ہائی الرٹ`

ہفتہ 13 جون 2015 21:18

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) سکھ یاتری گرو ارجن دیوی جی کے یوم وفات کے سلسلہ میں کل 14جون کی شام گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال آرہے ہیں اس سلسلہ میں ایک اہم اجلاس زیر صدارت ڈی سی او اٹک چودھری حبیب اللہ منعقدہوا جس میں ڈی پی او اٹک ندیم حسین ،اے سی حسن ابدال سیدہ رملہ علی اورتمام محکموں کے سربراہوں نے شرکت کی اس سلسلہ میں ملکی صورتحال کے پیش نظر پولیس اور دیگر محکموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ سکھ یاتریوں کی سیکورٹی فول پروف بنائیں سکھ یاتیریوں کی آمد اور روانگی کے وقت سیکورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے اور بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کو گوردوارہ پنجہ صاحب کی حدود سے باہر ہرگز نہ جانے دیا جائے اجلاس میں ٹی ایم او کو ہدایت دی گئی کہ سکھ یاتریوں کی آمد سے قبل تمام غیر ضروری رکاوٹوں کا خاتمہ کیا جائے اور گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال کے اردگرد صفائی کونہ صرف یقینی بنایا جائے بلکہ سکھ یاتریوں کے تمام روٹس کو بھی صاف رکھا جائے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حسن ابدال کا عملہ ہمہ وقت ہسپتال میں موجود رہے گا اور بابا ولی قندہاری جانے والے سکھ یاتریوں کیلئے ایک میڈیکل کیمپ راستے میں لگایا جائے گا جس میں ایک ڈاکٹر کی سربراہی میں تمام عملہ موجود رہے گامحکمہ صحت اور1122کی گاڑیاں گوردوارہ پنجہ صاحب کے پاس موجود رہیں گی تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں کسی بھی سکھ یاتری کو فوری طور پر راولپنڈی منتقل کیا جا سکے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ پولیس کنڑول روم،اسپیشل برانچ کنڑول روم،ریسکیو1122اورفائر بریگیڈ کا عملہ ٹی ایم او کے ساتھ قریبی رابطہ میں راہ کر کام کریں گے اور تمام محکمے اپنی معلومات کا اشتراک ایک دوسرے سے جاری رکھیں گے سکھ یاتریوں کے آرام کو مکمل خیال رکھا جائے گا اجلاس میں کہا گیا کہ تمام اہم مقامات پر کیمرے نصب کئے جائیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے سکھ یاتریوں کیلئے ٹیلی فون اورنیشنل بنک اور ڈاکخانہ کی سہولت گوردوارہ پنجہ صاحب کے اندر ہی موجود ہوگی تاکہ سکھ یاتریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو اس موقع پر ڈی سی او نے ایس ڈی او واپڈا کو ہدایت کی کہ وہ بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنائیں اور ہنگامی طور پرایک جنریٹر ہمہ وقت گوردوارہ میں چالو حالت میں موجود رہے گا تاکہ بجلی کے تعطل کی وجہ سے اسکو استعمال میں لایا جا سکے اس موقع پر سٹیشن ماسٹر ریلوے کو بھی ہدایت کی گئی کہ وہ سکھ یاتریوں کی ٹرینوں کی آمد اور روانگی کے وقت اپنی موجودگی سٹیشن پر یقینی بنائیں تاکہ گاڑیوں کی آمد اور روانگی کے وقت کسی بھی قسم کی مشکلات نہ ہوں اجلاس میں موجود تمام مخکمہ جات کے سربراہوں کو آگاہ کیا گیا کہ ایک کنڑول روم اے سی حسن ابدال کے آفس میں موجود ہوگا تاکہ تمام معاملات کی مکمل ماینٹرنگ کی جا سکے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ بھی کیا گیا کہ تمام محکموں کو سیکورٹی پاس اسپیشل برانچ جاری کرے گی جو تمام اہلکار نمایاں طور پر آویزاں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :