`اٹک آج سے سپیشل رمضان بازاروں لگائے جائیں گے

کم نرخوں پر اشیائے صرف عوام کو فروخت کی جائیں گی،اقدامات کاجائزہ لینے کیلئے اجلاس`

ہفتہ 13 جون 2015 21:12

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) ضلع اٹک میں رمضان المبارک کے دوران سپیشل رمضان بازاروں کے انعقاد کے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے اے ڈی سی اٹک کی زیر صدار ت ایک اہم اجلاس ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر اٹک سید نذارت علی، ای ڈی او ایگریکلچر اٹک، صدر انجمن تاجران اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر اے ڈی سی اٹک نے بتایا کہ ضلع بھر میں رمضان بازار آج چودہ جون سے قائم کردیے جائیں گے جہاں کم نرخوں پر اشیائے صرف عوام کو فروخت کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا ضلع بھر میں چھ افطار دستر خوان پہلے ہی سے کام کررہے ہیں جبکہ ایک خصوصی افطار دستر خوان لیاقت علی ہاکی سٹیڈیم میں قائم کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ صدر انجمن تاجران، مغل اعظم اور مہریہ ٹاوٴن کی انتظامیہ کے تعاون سے بھی افطار دستر خوان لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس ماہ تین سو نادار افراد میں ضروری اشیائے خوردونوش پر مشتمل بیگز تقسیم کیے جائیں گے۔ ان بیگز میں آٹا، گھی، بیسن ، دال چنا ، دال مونگ ، چاول، چینی ، مشروبات ، کھجوریں اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ ضلع بھر میں شکایات سیل قائم کردیے گئے ہیں جہاں موصول ہونے والی شکایات کا موثر ازالہ کیا جائے گا۔ رمضان بازاروں میں فروخت کی جانے والی اشیاء کے نمونہ جات باقاعدگی سے لیے جائیں تاکہ عوام کو کوالٹی مصنوعات فروخت کی جاسکیں رمضان بازاروں میں محکمہ صحت، اور ریسکیو ۱۱۲۲ کے نمائیندے بھی موجود رہیں گے تاکہ برووقت طبی امداد کی فراہمی ممکن ہوسکے۔