`بلوچستان یونیورسٹی میں اساتذہ سے ہتک آمیز رویہ پرطلباء کو فار غ کیا جائے ،ڈاکٹر نصیب اللہ

طلباء پر ایف آئی آر درج کی جائے، اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کی وائس چانسلر سے ملاقات صورتحال سے آگاہ کیا`

ہفتہ 13 جون 2015 21:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء)بلوچستان یونیورسٹی میں ہفتہ کوسٹوڈنٹس مافیاکی جانب سے ایک معززاستاد کے ساتھ ہتک آمیزسلوک پریونیورسٹی کے اساتذہ نے اس کاسخت نوٹس لیتے ہوئے شدیدردعمل کااظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ یونیورسٹی میں اساتذہ کی عزت وقار کیخلاف مذکورہ سٹوڈنٹس مافیاکیخلاف فوری طورپرکارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آردرج کرکے ان کویونیورسٹی سے فارغ کردیاجائے اس سلسلے میں ایک اہم اورہنگامی اجلاس اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹوممبرپروفیسرڈاکٹر نصیب اللہ سیماب کے دفترمیں منعقدہواجس میں ان کے علاوہ منظوربلوچ،عبدالرزاق، اے ایس اے کے فنانس سیکرٹری احمدشاہ کاکڑ،پروفیسرقاسم کاسی،پروفیسرحنیف بازئی،پروفیسرشوکت ترین،پروفیسر قاسم،پروفیسرجمیل احمد،پروفیسرڈاکٹربازمحمد،اوردیگراساتذہ نے شرکت کی بعدازاں انہوں نے بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرجاویداقبال سے ملاقات کی اوران کوصورتحال سے آگاہ کیااورمطالبہ کیاکہ اس کاسختی سے نوٹس لیاجائے اورملزمان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے وائس چانسلرنے اس موقع پرکہاکہ وہ اس وقت ادارے ،پروفیسر کے وقاراورنقل کے خاتمے اورمافیازکے خلاف معاملہ پرسخت موقف اختیارکئے ہوئے ہیں ان معاملات پروہ کبھی سمجھوتہ نہیں کرینگے وائس چانسلرکوتجویزدی گئی ان معاملات پراساتذہ کے ساتھ مل کرفیصلہ کن اقدامات کئے جائیں سٹوڈنٹس مافیاز جوسالہا سال سے سٹوڈنٹس لیڈربنے ہوئے ہیں ان کوفارغ کردیاجائے اساتذہ کے وفدنے نقل کے حوالے سے وائس چانسلرکے موقف کی بھرپورتائیداورحمایت کی اورکہاکہ اس حوالے سے بعض حلقے اساتذہ پرسیاسی مقاصدکی خاطرجس طرح کے الزامات عائدکرتے ہیں وہ شرمناک ہیں اساتذہ کے وفد نے وائس چانسلرکویقین دہانی کرائی کہ یونیورسٹی بحیثیت ادارہ اساتذہ کے وقار پران کے ساتھ اساتذہ کاتعاون انہیں حاصل رہے گا۔

(جاری ہے)

بات صرف اصولی موقف اوراس پرقائم رہنے کی ہے`