` پاکستان کے دشمن بلوچ بھائیوں کو گمراہ کررہے ہیں،کرنل علی حیدر کاظمی

نام نہاد آزادی کے نام پر ملک توڑنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،بلوچستان پاکستان کا حسن ہے ا گر بلوچستان کا نقصان پاکستان کا ہے،مشترکہ ٹریننگ کی پاسنگ آوٹ کی تقریب سے خطاب`

ہفتہ 13 جون 2015 21:11

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) کرنل علی حیدر کاظمی نے کہاہے کہ بلوچستان پاکستان کا حسن ہے ا گر بلوچستان کو واسطہ یا بلا واسطہ کوئی نقصان ہوتاہے تو نقصان پاکستان کا ہے پاکستان کے دشمن بلوچ بھائیوں کو گمراہ کررہے ہیں نام نہاد آزادی کے نام پر ملک توڑنے کی ناکام کوشش کررہے ہیںآ ج کے پروگرام نے ایک اعتماد سازی کا درس دیا ہے ان خیالات کا اظہار کرنل علی حیدر کاظمی نے پیر عمر جان میں ایف سی کے زیرنگرانی پولیس ،لیویز ،اے ایس ایف ،ایف سی کے درمیان مشترکہ ٹریننگ کی پاسنگ آوٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس دوران ایف سی کے اعلی آفسران سمیت ڈپٹی کمشنر پنجگور سید محراب شاہ،اسسٹنٹ کمشنر یونس سنجرانی ، اے ایس ایف کمانڈیٹ نوشاد،ڈی پی او محمد اقبال یوسفزئی،ڈسٹرکٹ چیئرمین عبدالمالک بلوچ ،کیڈٹ کالج پنجگور کے پرنسپل ظہور احمد سمیت سیاسی جماعتوں کے ورکر اور اسٹوڈٹنس کی بڑی تعداد موجود تھی کرنل علی حیدر کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ پاسنگ آوٹ نہ صرف خود اعتمادسازی بلکہ یہان کے عوام کا اعتمادکا معاون ثابت ہوا ہے ،قانون نافذکرنے والے تمام ادارے نام نہاد ملک دشمن عناصرکی کارروائیوں کو ناکام بنانے کیلئے کردار ادا کریں بلوچستان کی ترقی انکے ادارے ہیں انکی فعالیت ،ایجوکیشن، ہیلتھ اور مختلف ادارے سمیت روزگار کی فراہمی ہے جس کی وجہ سے عوام کو سکون ملے گا روزگار بڑئینگے تو علاقے میں غلط سرگرمیاں ختم ہوگی، ان غلط سرگرمیوں کو ختم کرنے کیلئے یہاں کے باشعور عوام ،پولیس ،لیویز ،ا ے ایس ایف سمیت دیگر طبقے فکر کو ساتھ تعاون کرنا ہوگا،پنجگور بلوچستان کا پسماندہ ترین ضلع میں شمار ہوتا ہے جس کی وجہ یہاں کی بدامنی ہے اس بدامنی کیلئے پولیس ،ایف سی لیویز،کو مشترکہ کام کرنا ہوگا علاقے میں امن ہوگا تو غربت ختم ہوگی اس دوران ڈسٹر کٹ چیئرمین عبدالمالک بلوچ نے بھی خطاب کیا پروگرام میں پولیس ،ایف سی ،لیویز ،ا ے ایس ایف کے جوانوں نے مختلف فنی تربیت کے مظاہرے بھی کئے اورلوگوں سے داد حاصل کی پروگرام کے آخر میں پاس کردہ لیویز ،پولیس ،اے ایس ایف ،ایف سی کے جوانوں میں اسناد تقسیم کی گئیں`

متعلقہ عنوان :