`کامونکے ،موٹر سائیکل سوار کو ساتھی سمیت تیز رفتار کار نے روند ڈالا `

ہفتہ 13 جون 2015 21:11

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء)ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار کو ساتھی سمیت تیز رفتار کار نے روند ڈالا ،بتایا گیاہے کہ گزشتہ روز محلہ فیاض ٹاؤن کا رہائشی حسن علی اپنے خالو ساجد کے ہمراہ بازار سے بہن کی شادی کے لیے سامان لے کر گھر واپس جارہا تھاکہ سبزی منڈی کے قریب جی ٹی روڈ پر عقب سے آتی ہوئی تیز رفتار کارنمبری AF 015نے روند ڈالا جس کے نتیجہ میں ساجد علی کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں اور حسن علی شدید زخمی ہوگیا جس پر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال پہنچادیاگیا جہاں ساجد علی اورحسن علی کو تشویشناک حالت کے باعث لاہور میوہسپتال ریفر کردیا گیا جبکہ حسن علی کی بہن کی کل بارات آنی تھی حسن علی کی آج بارات جانی ہے جبکہ کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا سٹی پولیس نے کار قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی `