سعید اجمل کی پاکستانی ٹیم میں شمولیت سے دیگر ٹیموں پر بہت زیادہ نفسیاتی دباؤ ہوتا ہے‘سعید اجمل کا پاکستانی سکواڈ میں شامل نہ ہونا خوش خبری ہے‘سعید اجمل سے محروم پاکستانی ٹیم کو دباؤ میں لانا آسان ہو گا

سری لنکن کوچ اور سابق سری لنکن سٹار بیٹسمین مارون اتاپتو کا انٹرویو

ہفتہ 13 جون 2015 20:53

سعید اجمل کی پاکستانی ٹیم میں شمولیت سے دیگر ٹیموں پر بہت زیادہ نفسیاتی ..

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء)سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کوچ اور سابق کپتان مارون اتا پتو کا کہنا ہے کہ پاکستانی اسکواڈ میں سعید اجمل کا شامل نہ ہونا سری لنکن ٹیم کے لئے اچھی خبر ہے، سعید اجمل سے محروم پاکستانی ٹیم کو دباؤ میں لانا آسان ہو گا۔ ایک انٹرویو میں ماضی کے بہترین بیٹسمین نے کہا کہ سعید اجمل کا سامنا۔کرنے سے قبل سری لنکا سمیت دیگر ٹیموں کے بیٹسمین سو نہیں پاتے۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم میں ان کی شمولیت سے دیگر ٹیموں پر بہت زیادہ نفسیاتی دباؤ ہوتا ہے۔ وہ پاکستانی سکواڈ میں شامل نہیں اور نفسیاتی طور پر ہمیں اس کا فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سعید اجمل کے بغیر بھی پاکستانی باؤلنگ مضبوط ہے، یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر نے گزشتہ سال آسٹریلیا کے خلاف اچھی کارکردگی دکھائی تھی۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا اور پاکستان کی ٹیمیں ایک دوسرے کی کمزوریوں سے اچھی طرح واقف ہیں، ٹیسٹ سیریز میں وہی ٹیم جیتے گی جوان کمزوریوں سے بہتر طریقے سے فائدہ اٹھائے گی۔ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیسٹ سیریزسترہ جون سے شروع ہو گی۔