ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ اور دیگر کیخلاف عبوری چالان عدالت میں پیش کردیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 13 جون 2015 20:45

ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ اور دیگر کیخلاف عبوری چالان عدالت میں پیش ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جون 2015 ء) ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ اور دیگر کیخلاف عبوری چالان عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں ایگزیکٹ کے خلاف جعلی ڈگریوں کے کاروبار کے کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران تفتیشی افسر کی جانب سے بتایا گیا کہ ایگزیکٹ نے منی لانڈرنگ کے پیسوں سے ملک میں مختلف جائیدادیں خریدیں جبکہ ڈی ایچ اے میں بھی 45 ایکڑ زمین خریدی گئی۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹ نے پاکستان بھر میں اپنی دیگر افراد کے نام پر کئی اکاوَنٹ بھی کھول رکھے ہیں۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس کے سلسلے میں 2 ملزمان عائشہ شیخ اور فرحان کمال مفرور ہیں جبکہ شعیب شیخ سمیت دیگر 9 ملزمان گرفتار ہیں تاہم کیس میں فنانشل انکوائری کرنا ابھی باقی ہے لہذا حتمی چالان پیش کرنے کیلئے مہلت دی جائے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو حتمی چالان پیش کرنے کیلئے 10 مزید دن کی مہلت دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :