پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ میاں برادران کا عوام کو تحفہ

ہفتہ 13 جون 2015 20:35

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ میاں برادران کا عوام کو تحفہ،تفصیلات کے مطابق حالیہ پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم مارد یا گیا جوکہ حکومت کی غریب مکاؤں پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار عوامی حلقوں نے کیا انہوں نے کہا کہ غریب عوام کو ہر روز نئے طریقے سے لوٹ رہے ہیں کبھی اشیاء خورد کی قیمت میں اضافہ کیا جا تا ہے تو کبھی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ محنت کشوں اور غریبوں کو جیتے جی مار نے کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :