عابدرضا کوٹلہ کا گذشتہ روز کھاریاں کا دورہ

ہفتہ 13 جون 2015 20:32

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء)MNAچوہدری عابدرضا کوٹلہ نے گذشتہ روز کھاریاں کا دورہ کیا وہ ڈنگہ روڈ کھاریاں کی نومنتخب انجمن تاجران کے صدر چوہدری خالد حسین اور کابینہ کا مبارکباد دینے کیلئے حویلی چوہدری محمدعالم پہنچے MNAکا شاندار استقبال کیا گیا اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کھاریاں کے صدر چوہدری شوکت علی،سینئر نائب صدر چوہدری راشد محمود،راہنما مسلم لیگ ن حاجی محمداسلم خان اور دیگر موجود تھے انجمن تاجران ڈنگہ روڈ کھاریاں کی کابینہ بھی موجود تھی چوہدری عابدرضا نے کہا کہ تاجر برادری مکمل معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں موجود ہ حکومت تاجروں کے مسائل حل کرنے میں کام کررہی ہیں انجمن تاجران ڈنگہ روڈ کی کابینہ کو مبارکباد دیتے ہیں اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔