کراچی، پپری ،ملحقہ علاقوں میں بجلی کی مسلسل بندش کے باعث حیات انسانی مشکل ہوگئی

ہفتہ 13 جون 2015 19:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) پپری اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی مسلسل بندش کے باعث حیات انسانی مشکل ہوگئی ، بلوں کی ادائیگی کے باوجود بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکین شدید ذہنی دباؤ کا شکارکے الیکٹرک کے دفتر میں کوئی ذمہ دار آفیسر عوام کے مسائل و سوالات پر مطمئن نہیں کر رہا ، علاقہ مکین اور قومی عوامی تحریک کے کارکنان نے آج احتجاجی ریلی اور دہرنے کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بن قاسم کی گنجان آبادی والے علاقے پپری و دیگر علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل بندش نے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ، گرمی کے ستائے علاقہ مکینوں اور قومی عوامی تحریک کے کارکنان نے آج بروز اتوار پپری کے مین چوک سے قومی شاہراہ تک احتجاجی ریلی نکال کر دہرنے دینے کا اعلان کیا ہے ، قومی عوامی تحریک ملیر کے صدرمنان شیخ ، عزیز لانگاہ ، عباس ملانو و دیگر نے بتایا کہ شدید گرمی میں کے الیکٹرک انتظامیہ کا ظلم انتہا کو پہنچ چکا ہے ، فلاحی اسلامی ریاست میں انسانوں کی عزت اور ان کے حقوق کی پامالی باعث شر م ہے ، کے الیکٹرک انتظامیہ نے ریاست کے اندر ایک بدمعاش ریاست بنا رکھی ہے جہاں قانون کی رکھوالی اور عوام کی عزت نفس کو مجروح کرنا معمول بنایا گیا ہے ، پپری میں بڑی تعداد میں لو گ بجلی کے بل ادا کرتے ہیں لیکن انتظامیہ نے چند لوگوں کا بہانا بنا کر بجلی بند کرکے پورے علاقے کو جہنم بنادیا ہے اور ہمارے پاس احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا ۔

متعلقہ عنوان :