` بھارت کی طرف سے کسی قسم کی جارحیت کاتو پوری قوم منہ توڑ جواب دے گی‘ طاہر اشرفی ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ جون

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 13/06/2015 - 19:57:29 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 19:57:29 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 19:52:12 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 19:51:20 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 19:50:31 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 19:49:01 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 19:49:01 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 19:47:34 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 19:47:34 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 19:45:53 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 19:45:53
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لکی مروت

` بھارت کی طرف سے کسی قسم کی جارحیت کاتو پوری قوم منہ توڑ جواب دے گی‘ طاہر اشرفی

روہنگیا اور برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کیخلاف ہر سطح پر آواز بلند کریں گے،پاکستان ،سعودی عرب اور دیگر پڑوسی ممالک کو سمندر میں در بدر بھٹکنے والے روہنگیا کے مسلمانوں کیلئے رہائشی کیمپ قائم کرکے انہیں آباد کریں، صحافیوں سے گفتگو`

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) بھارت خطے کا امن تباہ کرنے سے باز رہے ۔ ہندوستان کی طرف سے کسی قسم کی جارحیت کی گئی تو پوری قوم منہ توڑ جواب دے گی۔نریندر مودی کے انتہاپسندانہ بیانات سے خطے میں دہشتگردی اور فرقہ واریت کو فروغ مل رہا ہے۔روہنگیا اور برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کیخلاف ہر سطح پر آواز بلند کریں گے۔پاکستان ،سعودی عرب اور دیگر پڑوسی ممالک کو سمندر میں در بدر بھٹکنے والے روہنگیا کے مسلمانوں کیلئے رہائشی کیمپ قائم کرکے انہیں آباد کریں۔

یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے قطر روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور پاکستانی قوم نے ہمیشہ خطے میں امن ،بھائی چارے کے فروغ کیلئے کوششیں کی ہیں مگر بھارت نے ہمیشہ اپنی منافقانہ پالیسیوں کو اختیار کیا ہے۔ پاکستان بھارتی وزیر اعظم اور وزراء کے بیانات کیخلاف عالمی عدالت میں جائے۔

پاکستانی

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

13/06/2015 - 19:49:01 :وقت اشاعت