آپریشن ضرب عضب کا ایک سال، 2763 دہشتگرد ہلاک ،347 افسر اور جوان شہید ہوئے

837 خفیہ ٹھکانے تباہ ،53 ٹن بارودی مواد برآمد ،18087 ہتھیار پکڑے گئے ، آئی ایس پی آر

ہفتہ 13 جون 2015 19:43

آپریشن ضرب عضب کا ایک سال، 2763 دہشتگرد ہلاک ،347 افسر اور جوان شہید ہوئے

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں ایک سال کے دوران 218 اہم دہشتگردوں سمیت 2763 دہشتگرد ہلاک ،837 خفیہ ٹھکانے تباہ ،253 ٹن بارودی مواد برآمد کیا گیا ،18087 ہتھیار پکڑے گئے جبکہ 347 افسر ان اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن ضرب عضب کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے ایک سال میں پاک فوج کو اہم کامیابیاں ملی ہیں اس آپریشن میں 3763 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا ہے دہشتگردوں کے 837 خفیہ ٹھکانے تباہ کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ مختلف آپریشنز کے دوران 253 ٹن بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے فاٹا ، شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ہیں ملک بھر میں خفیہ معلومات پر 9000آپریشنز کئے گئے اور مختلف شہروں میں 218اہم دہشتگرد مارے گئے ہیں ۔

خفیہ آپریشنز کے نتیجے میں ایک ہزار دہشتگرد پکڑے گئے آپریشن ضرب عضب میں 347 فوجی افسر اور جوان شہید ہوئے جبکہ 18087 مختلف اقسام کے ہتھیار کپڑے گئے ہیں ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بڑے پیمانے پر دہشتگردوں کا مواصلاتی ڈھانچہ تباہ کردیا گیا ہے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لیے پوری قوم متحد ہے اور فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور معاشرہ مثبت کردار ادا کررہا ہے۔(ر اش د)