17 جون کی شام پشاور، اسلام آباد، لاہور اور کوئٹہ میں رویت کا امکان نہیں: رویت ہلال ریسرچ کونسل

muhammad ali محمد علی ہفتہ 13 جون 2015 19:28

17 جون کی شام پشاور، اسلام آباد، لاہور اور کوئٹہ میں رویت کا امکان نہیں: ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جون 2015 ء) رویت ہلال ریسرچ کونسل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 17 جون کی شام پشاور، اسلام آباد، لاہور اور کوئٹہ میں رویت کا امکان نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رمضان کا چاند دیکھے جانے کے حوالے سے رویت ہلال ریسرچ کونسل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دکھائی دینے والے نئے چاند کی عمر 19 گھنٹے ہونی چاہیئے جبکہ چاند سورج کے غروب کا درمیانی فرق 40 منٹ ہونا چاہیئے۔رمضان المبارک کا چاند 16 جون شام 7 بج کر 5 منٹ پر پیدا ہوگا تاہم 17 جون کی شام پشاور، اسلام آباد، لاہور اور کوئٹہ میں رویت کا امکان نہیں۔ رمضان کا چاند ملک بھر میں جمعرات 18 جون کو واضح دکھائی دے گا۔