میونسپل کمیٹی چوآسیدنشاہ، کلر کہار، تلہ گنگ اور لاوہ کی وارڈ بندی کر دی گئی ،چوآسیدنشاہ سات وارڈز میں تقسیم

ہفتہ 13 جون 2015 19:26

چکوال۔ 13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء)میونسپل کمیٹی چوآسیدنشاہ، کلر کہار، تلہ گنگ اور میونسپل کمیٹی لاوہ کی وارڈ بندی کر دی گئی ہے، میونسپل کمیٹی چوآسیدنشاہ کو سات وارڈز میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں وارڈ نمبر ایک محلہ مسعود آباد اور محلہ گجراں آبادی1968، وارڈ نمبر دومحلہ سمسوٹ اور چھپڑ آبادی2582، وارڈ نمبر تین محلہ نور پور، محلہ پولیس اسٹیشن آبادی1614، وارڈ نمبرچار محلہ ڈھیری قصاباں اور محلہ شیرازی آبادی2090، وارڈ نمبر پانچ محلہ بھنڈر اور محلہ وڈرا آبادی1990، وارڈ نمبر 6بائی پاس روڈ آبادی 1923، وارڈ نمبر سات محلہ غوثیہ گرڈ اسٹیشن اور ٹیلی فون ایکس چینج آبادی1673، میونسپل کمیٹی کلر کہار کو پانچ وارڈوں میں تقسیم کیا ہے، وارڈ نمبر ایک کلر کہار، چکوڑہ سے جھیل موڑ تک آبادی 3657، وارڈ نمبر دو کلر کہاردربار آہو باہو سے ڈیرا چوہدری راؤف تک وغیرہ آبادی3202، وارڈ نمبر تین راہنہ سادات آبادی2712، وارڈ نمبر چار چھمبی آبادی1884، وارڈ نمبر پانچ حطار ، رتہ ، رنگ پور اور رکھ دربال آبادی 2550، میونسپل کمیٹی تلہ گنگ کو 12ورڈز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وارڈ نمبر ایک مدنی چوک سے فاطمہ جناح روڈ وغیرہ آبادی 3521، وارڈ نمبر دو کوٹھی ملک خالد ٹہی سے ڈھوک شکرال وغیرہ تک آبادی 2806، وارڈ نمبر تین کوٹھی انیس سے ڈھوک حاجی عباس اور ڈیرا سلطان الحسین پمپ وغیرہ تک آبادی 3534، وارڈ نمبر چار فوڈ گودام سے تلہ گنگ چکوال روڈ تک آبادی 3664، وارڈ نمبر پانچ سکول AQخان سے ڈھوک بھگوال وغیرہ تک آبادی3717، وارڈ نمبر چھ شیعہ عید گاہ سے ممڈوٹ روڈ وغیرہ تک آبادی4146،وارڈ نمبر سات دکان حاجی اقبال سے کشمیری امام بارگاہ وغیرہ تک آبادی 3454، وارڈ نمبر آٹھ مکان باز خان سے بوائز ہائی سکول نمبردو وغیرہ تک آبادی 2842، وارڈ نمبر 9گلی ڈاکٹر یوسف نیازی سے مسجد حیات نبی وغیرہ تک آبادی 3458، وارڈ نمبر 10 گلی جھاٹلہ قبرستان سے محمد طارق ولد شیر محمد کے گھر تک آبادی3031، وارڈ نمبر 11، گھر الطاف آرائیں سے میانوالی روڈ وغیرہ تک آبادی3020، وارڈ نمبر12 کنارہ گورنمنٹ ڈگری کالج سے اقبال ڈھوک ڈالی وغیرہ کے گھر تک آبادی 2755۔

ادھرمیونسپل کمیٹی لاوہ کے گیارہ وارڈز بنائے گئے ہیں جن میں وارڈ نمبر1 محلہ عید گاہ اور محلہ ایکس چینج آبادی 1016،وارڈ نمبر دومحلہ عید گاہ آبادی1064، وارڈ نمبر 3 محلہ باہیاں والا اور محلہ ڈھرال آبادی962،وارڈ نمبر4محلہ واڈی ، جدھال اور محلہ لاری اڈہ آبادی976، وارڈ نمبر پانچ، محلہ گٹال اور محلہ بھنگیال آبادی 986، وارڈ نمبر چھ محلہ گٹال ، محلہ خنال ، محلہ ہستال اور محلہ دریال آبادی 1580، وارڈ نمبر سات محلہ اوجل خیل اور محلہ علیال آبادی 1555، وارڈ نمبر آٹھ محلہ لاری اڈا ، محلہ کمال، نثار کالونی، ڈھوک امام دین، بھٹو کالونی وغیرہ آبادی1484، وارڈ نمبر9محلہ سانگڑیاں اور محلہ کمپلیکس آبادی957،وارڈ نمبر 10محلہ تھانہ اور محلہ روڑیاں آبادی962 ، وارڈ نمبر 11محلہ اوجل خیل، محلہ خان بیگ اور محلہ بھنگیال آبادی 1231 شامل ہیں۔