چکوال میں 200بستروں کے ہسپتال کیلئے پنجاب کے بجٹ میں پانچ کروڑ روپے رقم مختص کر دی گئی ہے،رکن قومی اسمبلی بیگم عفت لیاقت

ہفتہ 13 جون 2015 19:26

چکوال۔ 13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) رکن قومی اسمبلی بیگم عفت لیاقت نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے چکوال شہر میں جدید طبی سہولتوں سے آراستہ 200بستروں کے ہسپتال کیلئے پنجاب کے سالانہ بجٹ میں پانچ کروڑ روپے کی رقم مختص کر دی ہے، یہ ہسپتال ایک ارب روپے کی لاگت سے ڈسٹرکت کمپلیکس چکوال کے سامنے بنے گا۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی بیگم عفت لیاقت نے بتایا کہ گورنمنٹ کالج خواتین چکوال میں ایم اے، ایم ایس سے کی کلاسز کیلئے بھی رقم مختص کر دی گئی ہے اور یہ وہ دو بڑے منصوبے ہیں جو انہوں نے ایم پی اے چوہدری لیاقت علی خان کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کر کے منظور کروائے تھے۔